پونچھ شہر خاص میں محکمہ جل شکتی کی نااہلی سے ہزاروں لیٹر پانی ہورہا ہے روزانہ ضائع

0
0

پائپوں کی لیکیج کی مرمت کاغذات اور فائلوں تک محدود، زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں جہاں ایک جانب وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ ہے کہ ہر گھر نل سے جل پہنچانا ہے لیکن جہاں نل ہے وہاں جل ہی نہیں آتا اور جہاں جل آتا ہے اسکا کرایہ سرکاری خزانے میں ہی نہیں جاتا۔پونچھ شہرِ خاص میں جہاں ایک جانب بوسیدہ پائپوں سے پانی کی لیکیج اتنی ہے کہ جب پانی کی سپلائی شروع ہوتی ہے تو نالیوں میں پانی کی سپلائی کا پانی بوسیدہ پائپوں سے اسطرح بہتا ہے جسطرح پونچھ میں سیلاب آگیا ہو لیکن دوسری جانب کچھ جگہوں پر لوگ بوند بوند پانی کے لیے محتاج ہیں۔
پونچھ شہرِ خاص کی پائپوں کی بوسیدہ حالت و پائپوں کی لیکیج کی خبریں کئی بار شائع ہوئیں لیکن دفتر میں بیٹھ کر ملازمین نے کاغذات و فائلوں میں انکی مرمت کردی لیکن زمینی سطح پر ملازمین ندارد ہیں۔سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن ہیں اور کثیر تعداد میں آبیانہ بقایا ہے لیکن اسے وصولنے کی کوئی پہل ملازمین کی جانب سے نہیں کی جارہی ہے۔اس سلسلے میںعوام نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ جل شکتی کو خوابِ خرگوش سے بیدار کریں اور شہرِ خاص میں بوسیدہ پائپوں کی لیکیج سے ضائع ہونے والے ہزاروں لیٹر صاف پانی کو روزانہ کی بنیاد پر ضائع ہونے کے لیے زمینی سطح پر کام کروائیں تاکہ یہ ہزاروں لیٹر پانی گندی نالیوں میں بہنے کے بجائے لوگوں کے گھروں تک پہنچ پائے اور وہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا