لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ کے فرد کو تقرری نامے سونپے
رہائشی مقصد کے لیے ایک ایک کنال زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات بھی خاندانوں کے حوالے کیے گئے
لازوال ویب ڈیسک
جموںلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج SRO-43 کے تحت پونچھ میں مارے گئے شہریوں کے لواحقین کو تقرری کے احکامات سونپے۔
تقرری کے احکامات محترمہ زرینہ بیگم، اہلیہ صفیر احمد؛ محمد کبیر، شبیر احمد کے بھائی؛ شیخ محمد رزاق، شوکت علی کے
بھائی، تمام رہائشی گاوں بفلیاز، سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے حوالے کیے گئے۔
رہائشی مقصد کے لیے ایک ایک کنال زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات بھی خاندانوں کے حوالے کیے گئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اہل خانہ کو مستقبل میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
چودھری محمد یاسین، ڈپٹی کمشنر پونچھ بھی موجود تھے۔