پونچھ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے تحصیل منڈی میں نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پونچھ کے منڈی تحصیل میں ایک ایکو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا ۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

متوفی کی شناخت الطاف احمد کے بطورہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا