پونچھ تصادم :زخمی فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا

0
0

یواین آئی

جموں؍؍پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک جوان شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔اطلاعات کے مطابق پونچھ کے کرشنا گھاٹی بتل سیکٹر میں منگل کی صبح فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔دریں اثنا فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح مستعد فوجی جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا تاہم اس دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح 3 بجے در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو فائرنگ کے ساتھ مصروف رکھ کر ان کی طرف سے کی جانے والی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا’۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا