پونچھ اور راجوری میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے برآمد

0
0

یو این ائی
جموں؍؍ جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کی صبح ’پاکستانی تحریک انصاف‘ کے جھنڈے برآمد کئے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھمبر گلی سیکٹر کے مڈل سکول سرولہ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں اطلاع فراہم کی اور فوری طورپر پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کو تحویل میں لیا۔ان کے مطابق پاکستان کے قومی پرچم اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ رنگین پاکستان کے غبارے اتوار اور پیر کی درمیانی شب راجوری ضلع میں برآمد ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا