افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ // علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سولہواں رﺅوف میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کل 18 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے وولر الیون اور پونچھ الیون نے فائنل کھیلا پونچھ الیون نے یہ فائنل جیت کر ایک طرف تو ضلع پونچھ کا سر بلند کیا تو دوسری طرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ان طلباءنے اپنا نام و مقام اور معیار بھی قائم رکھا۔ یاد رہے کہ پونچھ الیون یہی ٹورنامنٹ 2016 میں بھی فائنل جیت چکی ہے۔ جبکہ اس ٹیم میں اسرار احمد ساگر (کپتان)، ممتاز بھٹی، محسن اقبال، مبشر وانی، حق نواز خان، محی الدین زرگر، عنایت خان، یوسف خان، عاسم خان، راشد علی، مشاہد اور یاسر ابراہیم پوسوال وہ نام ہیں جنہوں نے بحیثیت کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اس ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ خطہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رضا احمد کے علاوہ باقی ریسرچ اسکالروں نیز دیگر طلباءنے بھی پونچھ الیون کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی اور مبارک باد پیش کی۔