پومپیو کے بیان پرنتن یاہو کی ٹرمپ سے گفتگو

0
0

تل ابیب،19نومبر(اسپوتنک) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو کے بیان کے سلسلے میں صدر ڈونالڈٹرمپ سے گفتگو کی ہے۔
مسٹر پومپیو نے در اصل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،‘ویسٹ بین میں اسرائیل کی شہری بستیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کے مطابق درست نہیں ہے‘۔
مسٹر پومپیو کا بیان آنے کے بعد مسٹر نتن یاہو نے اس معاملے پر مسٹر ٹرمپ سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کہا،’میں نے مسٹر ٹرمپ سے فون پر بات کی ہے اور انھیں بتایا کہ ہم نے ایک تاریخی غلطی کو درست کیا ہے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ویسٹ بینک علاقہ اسرائیلی شہریوں کے لیے کوئی غیرملکی زمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ ہماری تین ہزار سالہ قدیم زمین ہے۔اسی لیے ہم خود کو یہودی کہتے ہیں کیونکہ ہم یہودہ سے ہیں۔
مسٹر پومپیو کے اس بیان پر فلسطین لبریشن آرگنائیزیشن(پی ایل او) کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کے موقف میں تبدیلی آنے سے اس خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔
اسپوتنک،ایم اے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا