پولیس کا غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن

0
0

ایکسویٹر سمیت 09 گاڑیاں ضبط، مزید کاروائی جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ضلع سانبہ میں ایک ایکسویٹرسمیت نو گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔واضح رہے ایس ایچ او تھانہ سانبہ انسپکٹر سندیپ چاڑک کی قیادت میں انچارج پولیس چوکی رکھ امب ٹلی، انچارج پولیس چوکی سپوال، انچارج پولیس پوسٹ مانسر اور ایس ایچ او پی ایس رام گڑھ کی قیادت میں ٹیم نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے، ایک ایکسکیویٹر سمیت نو گاڑیوںکو ضبط کیا ہے جو غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھیں۔دریں اثناء مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا