یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود اور آئی ای ڈی سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 44آر آر ،14بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مدد گاروں کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ گرفتا رشدگان کی شناخت شاہد احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں اور وسیم احمد گنائی ولد عبدالحمید گنائی ساکن بہوری ہالن شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین، چار گولیوں کے راونڈ، ایک سلانسر ، ایک آئی ای ڈی، ریمورٹ کنٹرول ، دو بیٹری اور ایک خالی میگزین برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو مئی کو شوپیاں پولیس نے تنویر احمد وانی نامی ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل، ایک میگزین، دس گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے تھے۔