کشمیر میں صورتحال بالکل نارمل نظر بند لیڈران کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات بے بنیاد:دلباغ سنگھ
سرینگر؍ 19 ،اکتوبر :کے این ایس / کشمیر میں صورتحال کو مکمل نار مل قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے نظر بندمنگل کو مین اسٹریم لیڈران کی جانب سے تشدد بنائے جانے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ایک ذمہ دار فورس ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس ،فوج اور فورسز میں بہتر تال میل ہے جسکے مثبت اور کامیاب نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک نجی نیوز چینل (ری پبلک نیوز) کیساتھ بات کرتے ہوئے پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے نظر بند مین اسٹریم لیڈران کی جانب سے لگائے گئے اُن الزامات جن میں انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے دوران منتقلی اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا ،کو یکسر مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ سنتور ہوٹل میں نظر بند لیڈران کو ایم ایل اے ہوسٹل منتقل کرنے کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ان کا کہناتھا کہ اس ضمن میں میڈیا آئی رپورٹس حقیقت سے بعید ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی نظر بند لیڈران کیساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور نہ ہی کسی نظر بندلیڈر کو فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ نظر بند لیڈران کی سیکیورٹی اُنکی پہلی ترجیح ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے مزید کہا ’جموں وکشمیر پولیس ایک ذمہ دار فورس ہے ‘ ۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پانچ اگست کے بعد وادی کشمیر میں صورتحال بالکل نار مل ہے ۔ ان کہناتھا کہ پارلیمانی فیصلہ جات کے بعد کشمیر میں کوئی بڑا ناخوشگوار یا تشدد آمیز واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ آہستہ آہستہ لوگوں نے معمولات زندگی بحال کرنا شروع کردیا ۔ڈی جی پی کا کہناتھا کہ پوری وادی میں دکان کھل رہے ہیں اور نجی وپبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر رواں دواں ہے ۔دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پراکسیڈ،فرسٹیشن کے شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس ،فوج اور فورسز میں بہتر تال میل ہے جسکے مثبت اور کامیاب نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔