حیدرآباد10اگست(یواین آئی)پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں جھگڑا کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھ جانے والے جوڑے کو الگ کرنے کے لئے پولیس نے خاتون کو ڈنڈے سے زدوکوب کیا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے مٹ پلی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق معمولی مسئلہ پر یہ جوڑاجھگڑے کے بعد پولیس سے رجوع ہوا۔بعد ازاں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ایک مرتبہ پھر اس جوڑے کا جھگڑا ہوا اوروہ ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ان کو الگ کرنے کیلئے ایک ملازم پولیس نے خاتون کو لاٹھی سے ماراجبکہ دوسرے ملازم پولیس نے خاتون سے بدتمیزی کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوہر اور بیوی کے رشتہ داروں نے مطالبہ ہے کہ خاتون کے ساتھ یہ حرکت کرنے والے دونوں پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔