نئی دہلی،21اکتوبر(یواین آئی)امور داخلہ کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دہلی میں پولس یادگاری دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت کی اور نئی دہلی میں واقع پولس کے قومی میموریل میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے پولس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاپولس کے یادگاری دن کی ابتداءسی آر پی ایف اہلکاروں کی قابل تعریف شجاعت اور بے مثال لگن کی یاد سے ہوتی ہے