عوام کو مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے حکومتی فلاحی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍بفلیاز بلاک کے دورافتادہ سنگلاخ علاقہ پوشانہ میں محکمہ دیہی ترقی نے محکمہ صحت محکمہ محکمہ تعلیم محکمہ جنگلات محکمہ زراعت محکمہ باغبانی محکمہ محکمہ سوشل ویلفیئر محکمہ پوشن ( آی سی ڈی ایس ) کے اشتراک سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تمام محکمہ جات کے ملازمین نے مرکزی حکومت اور یوٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری اسکیموں کو متعارف کروایا جبکہ مختلف اقسام وانواع کے اناج پھلوں سبزیوں اور بیجوں کے اسٹال لگائے متوازن مقوی غذائیت کے ذریعہ حفظان صحت بارے جانکاری فراہم کی گئی جسمانی توانائی نشوونما وقوت مدافعت کی تقویت کے لئے غلہ اجناس ترکاری وثمرات میں پائی جانے والی حیاتین وٹامین ودیگر معدنیات بابت آگہی دیتے ہوئے محکمہ صحت کی ایم ایل پی ایچ پوجا دیوی اے اے ایم سیلاں ایم ایل پی ایچ ریا ورما اے اے ایم درآبہ انجو دتا لیب ٹیکنیشن ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ادریس ولی ڈار ایف ایم پی ایچ ڈبلیو فرحان اختر وعملہ نے این سی ڈی شوگر بلیڈ پریشر ہیموگلوبین کا معائینہ وامراض کی تشخیص کرکے موقع پر مفت ادویات تقسیم کی وہیں آبا کارڈزکی اہمیت کو اجاگر کیا وہیں دیگر محکمہ جات کے ملازمین نے سرکاری اسکیمز سے بھرپورفائدہ اٹھانے پر زور دیا جس میں جنگلات کا تحفظ خالی مقامات پر پودے پیٹر لگانے قابل کاشت اراضی میں پھل دار اشجار لگا کر خود روزگار جیسے وسائل پر غوروفکر دیہی علاقہ جات کی مجموعی ترقی کے لئے رابطہ سڑکوں راستوں کی تعمیر ات سوچھتا بھارت مشن کے تحت عوامی بیداری حاملہ خواتین نوزائید بچوں وکم سن اطفال مقررہ وقت اور متعینہ مدت میں ویکسینیشن کے معاملات میں آنگنواڑی خواتین کی خدمات بارے معلومات بھی دی گئیں محکمہ سماجی بہبود نے دشیزاؤں کی شادی بابت مراعات معمر افراد واپاہجوں کونپینشن ووظائف بارے سمجھایا گیا واضح ہو کہ نوڈل افسر کے علاوہ پنچایت سکریٹری نعیم احمد قریشی نے اس یاترا کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔