پوسٹل بیلٹ کی گنتی پہلے کرنے کے معاملے پر کثیر جماعتی وفد نے کمیشن سے ملاقات کی

0
0

کہا پوسٹل بیلٹ انتخابات میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو انتخابی نتائج کو بدل سکتا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مختلف جماعتوں کے وفود نے اتوار کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور کہا کہ پوسٹل بیلٹ انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جانی ضروری ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ وفد کی ملاقات کے بعد یہاں نرواچن سدن کے باہر موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل بیلٹ انتخابات میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو انتخابی نتائج کو بدل سکتا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہونے سے پہلے بیلٹ پیپرز کی گنتی کا کام ختم نہیں کیا جاسکتا اور اس وقت تک انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2019 کی گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے جب کہ قواعد کے مطابق کمیشن گائیڈ لائنز دے کر رولز میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار پوسٹل بیلٹ کی بنیاد پر انتخابی نتائج تبدیل ہوئے، اس لیے یہ انتظام بنایا گیا تھا۔ قانون کے تحت کمیشن گائیڈ لائنز جاری کر کے رولز میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ کثیر الجماعتی وفد پہلے ہی اس معاملے پر کمیشن سے دو بار ملاقات کر چکا ہے اور آج اس نے تیسری بار اس معاملے پر کمیشن سے ملاقات کی ہے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ گنتی کے دن جب کاؤنٹنگ افسر سے پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی کرنے کی بات کہی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں کمیشن سے آرڈر لیکر آئیں، جو کہ اس دن ممکن نہیں ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم نے آج کمیشن سے ملاقات کی اور یہ درخواست کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا