’پورے جموںوکشمیر کو آپ پر فخر ہے‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے پیرا تیر اَنداز شیتل دیوی ،راکیش کمار اورابھیلا شا چودھری کو سر ٹیفکیٹ آف ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں پیرا تیر اَنداز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنہوں نے پیرا آرچرز اور کوچ ابھیلاشا چودھری کو بھی سر ٹیفکیٹ آف ایکسیلنس سے نوازا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، سی اِی او ایس ایم وی ڈی ایس بی اَنشل گرگ بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیرا آرچرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں ان کی شاندار کارکردگی نے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے اور پورے جموںوکشمیر یوٹی کو اُن پر فخر ہے۔اُنہوںنے کہا کہ شیتل دیوی اور راکیش کمار کی جیت کی جبلت جموں و کشمیر میں مضبوط سپورٹس کلچر کو مقبول بنائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر یوٹی میں کھیلوں کے فروغ میںنمایاں شراکت کے لئے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ، کوچوں ، اکیڈمی کے معاون عملے کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا