پورنیما نے راہل کو لداخ میں چینی بیانیہ پھیلانے کے خلاف خبردار کیا

0
0

کہایہ ایک کھلا راز ہے کہ کانگریس چین کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایڈوکیٹ پورنیما شرما، ترجمان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر اور سابق ڈپٹی میئر، جموں نے ایسے وقت میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دورہ لداخ پر سوالیہ نشان لگایا جب وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزیر برکس سربراہی اجلاس کے دوران چین کے ہم منصب ژی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر کو لداخ میں چینی بیانیہ کو پھیلانے کے خلاف خبردار کیا۔پورنیما شرما نے کہاکہ میں راہول گاندھی سے پوچھتی ہوں کہ کیا ان کا لداخ کا موجودہ دورہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے تاکہ اسے برکس سربراہی اجلاس سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیا لداخ میں کانگرس کا پرجوش لیڈر چینی بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لیے ہے؟سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ کانگریس چین کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے کیونکہ راہول گاندھی سمیت اس کے کچھ لیڈروں کے ناپاک گٹھ جوڑ کی وجہ سے وہ کھلے عام چینی پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ چین کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اپنے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان میں پیسہ ڈال رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا