ماسکو، // روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا میں جاری اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان اور روس کے تعلقات میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو توسیع دینے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
مسٹر پوتن نے یہ بات کل دیر شام کریملن میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہی۔
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل ماسکو میں، روس کےنائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس منتروف کے ساتھ ہند-روس دوطرفہ اقتصادی تعاون پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انھوں نے تجارت، مالیہ، کنکٹی وِٹی، توانائی، شہری ہوابازی اور نیوکلیئرشعبوں میں اہم پیش رفت کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے نئے موقعوں کی دریافت پر اورزیادہ توجہ دئے جانے کو سراہا۔
کریملن کے مطابق مسٹر پوٹن نے کہا کہ ہماری تجارت مسلسل دوسرے سال زیادہ پراعتماد رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ اس سال ترقی کی شرح پچھلے سال سے بھی زیادہ رہی۔ ہم ہائی ٹیک شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا، "ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دنیا میں موجودہ بحران کے باوجود، ایشیا میں ہمارے روایتی دوستوں، ہندوستان اور ہندوستانی عوام کے ساتھ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ میں مسٹر مودی کا موقف جانتا ہوں اور ہم نے اس بارے میں ایک سے زیادہ بار بات کی ہے۔ میں ان کی صورتحال، ہاٹ اسپاٹ، یوکرین کی صورتحال سمیت پیچیدہ عمل کے تئیں ان کے رویے کے بارے میں بات کر رہا ہوں، میں نے انہیں اس تنازعہ کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ میں اس مسئلہ کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی ان کی کوششوں سے واقف ہوں۔
انہوں نے کہا، ’’ہم اپنے دوست مسٹر مودی کو روس میں دیکھ کر خوش ہوں گے۔‘‘ ہمیں موجودہ مسائل پر بات کرنے اور روس -ہندتعلقات کی ترقی کے امکانات کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمارے پاس بات کرنے کے بہت سے امکانات ہیں۔”