پوتن نے روسی سلامتی کونسل میں کیا ردوبدل ، اہم نئے ارکان کو کیا شامل

0
0

لازوال ویب ڈیسک

ماسکو، ْ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو روسی سلامتی کونسل میں ردوبدل کرتے ہوئے اس میں کئی اہم نئے ارکان کو شامل کیا ہے۔
http://en.kremlin.ru/
صدارتی حکم کے مطابق کونسل میں چار نئے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے جن میں صدارتی معاون الیکسی ڈیومین، پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف، وفاقی طبی حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ویرونیکا اسکورتسوا اور صدر کے خصوصی پروگرام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ الیگزینڈر لائنٹس شامل ہیں۔

دریں اثنا، پوتن نے ولادیمیر یاکوشیف کو، جنہیں حال ہی میں یورال فیڈرل ڈسٹرکٹ میں صدر کے ایلچی کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا تھا، کو سلامتی کونسل سے ہٹا دیا ہے۔

روسی سلامتی کونسل ایک آئینی مشاورتی ادارہ ہے جو صدر کی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک معاملات پر فیصلے کرنے میں مدد کرتی ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا