سماجی کارکن زید ساگر نے کسانوں سے سرکاری اسکیموں کافائدہ حاصل کرنے کی اپیل کی
سید زاہد
بدھل؍؍ کسانوں کو زراعت سے متعلق مختلف سرکاری پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فارمر کریڈٹ کارڈز کے سی سی کی 100 فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے کے لیے بدھل ڈویڑن کی پنچائت حلقہ اپر کیول میں محکمہ زراعت نے جمعرات کے دن سرکاری اسکیمو سے متعلق بیداری کیمپ کا انقاد کیا۔پنچائت حلقہ اپر کیول کہ سماجی کارکون زید ساگر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام محکموں کے ساتھ رابطہ رکھیں تاہم تمام محکمانہ اسکیموں کا زائدہ سے زائدہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور سو فیصد کے سی سی کوریج کو یقینی بنایا جا سکے زید ساگر نے پنچائتی ارکان سے اپیل کیے کہ وہ کسانوں کو فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری حاصل کر سکیں تاکہ کسان بھائی اپنی امدنی میں اضافہ حاصل کر سکیں۔ منعقد کیے گئے کیمپ میں محکمہ زراعت کے افیسر اے ای او محمود احمد علاقہ کے معزز شخص?ات صحبت علی مدسر نظر جاوید اقبال لیاقت علی گلزار حسین مشتاق حسین اشوک کمار و دیگر نے شمولیت کی۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسر اے ای او مسٹر محمود نے کسانوں سے خطاب کیا اور مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔