لازوال ڈیسک
جموں؍؍جل جیون مشن کے زیراہتمام آج انیل شرما، سرپنچ پنچایت حلقہ جندرہ نے آشیش شرما، ایگزیکٹیو انجینئر جموں رورل ونگ پبلک ہیلتھ انجینئر اور اے ای ای راج کمار کھجوریا موجودگی میں پنچایت حلقہ جندرہ میںواٹر سپلائی اسکیم کی ریٹروفٹنگ کا کام شروع کیا۔ افتتاحی پروگرام کے دوران، انیل نے پی ایچ ای محکمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کیں جو کہ زمینی عملے کی لگن اور محکمہ پی ایچ ای کے سینئر افسر کی قابل نگرانی سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ JJM (جل جیون مشن) کے تحت تقریباً 8.00 کروڑ روپے کے کاموں میں آٹھ کروڑ روپے لگائے جائیں گے جس میں سمپ ٹینک کی تعمیر، جی ایس آر اور دیگر مکینیکل کام شامل ہیں۔انہوں نے مقامی دیہاتیوں کو یقین دلایا کہ انہیں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی، بہتر سڑکیں اور پنچایت میں تعلیمی اور صحت کے اداروں سمیت بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس پروگرام میں جن نمایاں لوگوں نے شرکت کی ان میں ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ) گنگا دت شرما، اومکار سنگھ، ماسٹر (ریٹائرڈ) چندر مولی شرما، ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ) رنجیت سنگھ، حاجی محمد رفیق، حاجی محمد بشیر، کیمت راج، سدھیست ورما، اوم پرکاش، منی رام، بیلی رام، پورن چند، سردار علی، محمد جنید اور سلیم محمدشامل ہیں۔