عمرارشدملک
راجوری؍؍ پنچایت جمولہ لوار میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں خواتین کے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ خواتین کو ان کے حقوق کے متعلق بیدار کیا جاسکے۔ وہیں اس سلسلہ میں سرپنچ اکیس نصیر بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ چوکیدار محمد فضل اور جمولہ یوتھ کلب کے چیرمن نصیر احمد بھی خاص طور پر موجود تھے۔ وہیں اس موقع پر سرپنچ اکیس نصیر نے خواتین کے متعلق اسکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور خواتین کے متعلق قوانین سے بھی آگاہ کیا۔ وہیں اس دوران سرپنچ اکیس نصیر نے خواتین میں سامان بھی تقسیم کیا اور ساتھ میں کہا کہ پنچایت جموالہ لوار میں کسی بھی ماں یا بہن کے ساتھ کوئی بھی بدسلوکی ہوتی ہے تو فوری مجھے آگاہ کرے تاکہ اس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی والے ملازمین اور دیگر شعبوں کے لوگوں کو انعامات دیئے گے اورخاص طور پر خواتین ملازمین اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔