پنچایت اور یو ایل بی انتخابات میں تاخیر غیر آئینی: اے جے کے پی سی

0
0

پنچائتی راج ادارے بلدیاتی انتخابات میں کوئی تاخیر قبول نہیں کریں گے:انیل شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور بلدیات کے بروقت انتخابات کے حصول کے لیے آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی) نے آج منتخب پی آر آئی ممبران کے ایک خصوصی کنونشن کا انعقاد کیا جس میں شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پنچایت اور یو ایل بی انتخابات میں تاخیر قبول نہیں کی جائے گی اور اس طرح کی تاخیر جمہوریت کی روح کے منافی اور غیر آئینی ہوگی۔اس موقع پر اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرمانے تنظیم کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ پی آر آئی کے کنونشن کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی اور مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات فوری کرائے جائیں۔شرما نے بتایا کہ میونسپلٹیوں کی میعاد نومبر میں مکمل ہونے والی ہے اور پنچایتیں اس سال دسمبر میں اپنی مدت پوری کریں گی اس لیے یہ ضروری ہے کہ حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن مناسب اقدامات کریں تاکہ ان اہم انتخابات میں تاخیر نہ ہو۔اے جے کے پی سی کے صدر نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ کنونشن کے شرکاء نے ریاستی الیکشن کمیشن کے کردار کی بھی مذمت کی جو جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا قانونی فرض بروقت اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا