پنشن کیلئے منعقدہ کیمپ خوش آئند اقدم۔

0
0

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ان دنوں مختلف مقامات پر کیمپ انعقاد کر سماجی تحفظ پنشن حاصل کرنے والے مستتفیدین کو جو سہولت دستیاب کروائی جا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اس کام میں مزید سرعت اس وقت دیکھنے کوملی ۔جب گزشتہ دنوں ڈویژنل کمشنرکی جانب سے با ضابطہ طور پر ایک حکم نامی جاری کرتمام ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ لوگ جو پہلے پنشن حاصل کرتے تھے ۔مگر اس بار ان کے دستاویزات جمع نہیں ہو سکے یا درخواست ہی مسترد کر دی گئیں تھی ۔ ان کے درخواست کی دوبارہ چھان بین کی جائے اور چھان بین کر درخواست واپس لی جائیں تاکہ ان کی پنشن بھی جلد جاری ہو سکے۔ تاہم اس کے تحت مختلف اضلاع میں ان کیمپ کا سلسلہ بددستور جاری ہے۔ جہاں پر باضابطہ طور پرمحکمہ سوشل ویلفیئر جنگی پیمانے پر ان درخواست دہندگان کے کاغذات کی دوبارہ چھان بین کرر رہا ہے ۔ جس میں معذور ، بیوہ ، اور بزرگ حضرات اپنی کاغذات کی تصدیق کر وا رہے ہیں اور محکمہ سوشل وئلفیئر کے عملہ بھی ان حضرات کے پنشن سے جڑے مسائل کو حل کر رہا ہے ۔ جس میں ان کی پنشن نا آنے کی وجوہات یا کاغذات میں پائی جارہی تمام کمی پیشیوں کو ددر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے یوٹی بھر میں لاکھوں ایسے مستفیدین ہیں جن کی پنشن گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے جس کی سب سے بڑی وجہ گزشتہ سال ستمبر میں سرکار کی جانب سے سوگام نامی پورٹل پر ان حضرات کو دوبارہ سے اپنے کاغذات اپلوڈ کرنے اور آن لائن کرنے کو کہا گیا تھا ۔ جبکہ اس فیصلے کی عوامی سطح پر بھی کافی مخالف ہوئی تھی کہ جس کے چلتے سرکار نے کچھ فیصلے بھی واپس لئے تھے ۔ تاہم پھر بھی سوگام پورٹل پر کاغذات آن لائن کرنے لازمی تھے جو کئے بھی گئے ۔ لیکن باوجود اس کے وہ لوگ بھی پنشن کے بغیر ہیں جن کے کاغذات آن لائن ہو کر تصدیق بھی ہو گئی تھی۔ علاوہ ازیں جن کے کاغذات سرے سے آن لائین ہی نہیں ہو سکے ان کیلئے یہ کیمپ ایک بڑی راحت ہے ۔ اب ضرورت اس بات کی انتظامیہ کو چاہئے اب کی بار کو ئی بھی پنشن کے بغیر نہ رہے کیونکہ یہ ایک بڑا ہی حساس مسئلہ ہے ۔ لہذا انتظامیہ بالخصوص تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اس مسئلہ پر کڑی نظر رکھیں تا کہ کہیں بھی کوئی کمی نہ رہ جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا