سےد نےاز شاہ
پونچھ سےرت مصطفی کا پےغام عا م کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت پوری دنےامےں جو حالات ہیں ان کا حل صرف سےرت مصطفی مےں کےونکہ سےرت الرسول صلی اللہ علےہ وسلم کو عملی جامہ پہنچانے کی اشد ضرورت ہے سےرت واحد اےک اےسا پےغام جو امن والا پےغام ہے جس پر عمل پیرہ ہونے مےں ہی کامےابی ہے ۔ان خےالات کا اظہار آج ےہاں پونچھ کے ڈےنگلہ مےں اےک پرےس کانفرنس کے دوران مولانا حافظ عبد المجےد مدنی ،مولانا سےد فداد حسےن قادری ،مولانا قاری آفتاب رضا نے کےا انہوںنے کہا پندرہ اپریل بروز اتوار مدرسہ فاطمتہ الزھراءجنیاڑ ڈینگلہ میں ایک روزہ کانفرنس ہونا طے پائی ہے اسی سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں وادی سے مشہور خطباءحضرات اور حضرت پیر سید عارف صاحب قبلہ و دیگر شعرا عظام یوپی سے تشریف لائے گے واضح رہے پونچھ کے ڈےنگلہ مقام پر بچےوں کی تعلےم کے لئے اعلی ادارہ قائم ہے جس مےں 65سے زائد بچےاں تعلیم کے زےور سے آراستہ ہورہی ہےں ان کا سالانہ جلسہ پندرہ اپرےل کو ہوگا اس ضمن میں علمائے اکرام نے عوام سے بلالحاظ مذہب و ملت کانفرنس مےں شرکت کی اپےل کی۔واضح رہے کانفرنس ھذا میں بیرون ریاست سے بھی علماءاکرام کی آمد متوقع ہے۔