پنجاب نے کروشیائی مڈفیلڈر فلپ مرلیزاک سے معاہدہ کیا

0
0

موہالی، 26 جولائی (یو این آئی) پنجاب ایف سی نے جمعہ کو کروشین مڈفیلڈر فلپ مرلیزاک کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ 2024-25 سیزن سے قبل پنجاب کی یہ پہلی غیر ملکی سائننگ ہے۔ کروشیائی کھلاڑی آخری بار کروشین ٹاپ فلائٹ کلب، ایچ این کے گورسیا کے لیے کھیلا تھا۔
31 سالہ کھلاڑی زگریب میں پیدا ہوا تھا اور بنیادی طور پر ایک دفاعی مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتا ہے۔ اس نے مشہور ڈینامو زگریب اکیڈمی سے گریجویشن کی، جہاں سے لوکا موڈرک، میٹیو کوواک، ویدران کورلوکا، جوسکو گارڈیول، ڈیجان لوورن، نیکو کرانجکر اور بہت سے دوسرے مشہور فٹبالرز نکلے ہیں۔ زگریب میں ریڈنک سسویٹ کو قرض پر بھیجے جانے سے پہلے انہوں نے ڈینامو زگریب کے ساتھ اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ کیا۔
فلپ کروشیا کے لیے ایک قابل نوجوان بین الاقوامی کھلاڑی ہے جس نے انڈر 14 سے انڈر 21 تک تمام عمر کے زمروں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2013 فیفا انڈر۔20 ورلڈ کپ اور 2012 فیفا انڈر۔19 چیمپئن شپ میں کروشیا کی نمائندگی کی تھی۔
پنجاب ایف سی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر نکولاوس ٹوپولیاٹس نے کہا، "ہم فلپ کو آنے والے سیزن کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر پرجوش ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے جس نے یورپ میں یوتھ فٹ بال کی اعلیٰ سطح پر کھیلا ہے۔ "وہ مڈفیلڈ میں طاقت کا اضافہ کرے گا اور میدان کے اندر اور باہر ایک لیڈر کے طور پر ابھرے گا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا