پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے نتائج میں آرینز کے لاء کے طلباء نے کامیابی حاصل کی

0
0

ڈاکٹر دیویندر کمار سنگلا پرنسپل آرینز کالج آف لاء نے طلباء اور فیکلٹی کو مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرینزکالج آف لاء ، راجپورہ، نزد چندی گڑھ کے قانون کے طالب علموں نے پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کے ذریعہ منعقدہ امتحانات میں کالج کا نام روشن کیا۔بی اے ،ایل ایل بی آٹھویں سمسٹر کے امتحان میں، ہرنیت کور نے 80فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ونشیتا مہاجن نے 72.2فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسری پوزیشن حاصل کی اور نہار بالا نے 72فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس ضمن میں ڈاکٹر دیویندر کمار سنگلا پرنسپل آرینز کالج آف لاء نے طلباء اور فیکلٹی کو سخت محنت پر مبارکباد دی۔ سنگلا نے مزید کہا کہ طلباء کے اس طرح کے بہترین نتائج کالج کے نام اور شہرت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آرینز خطے کا واحد لاء کالج تھا جو 2019,2020 اور 2021 میں کامن لا ء ایڈمیشن ٹیسٹ (CLAT) سے منسلک تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا