ادھمپور //پنتھرس پارٹی کے ریاست صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے آج اپنے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پےتھرس پارٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنا 36 واں یوم تاسیس جموں صوبہ کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر دھوم دھام سے منائے گی۔ جس کی شروعات گیارہ مارچ سے ادھمپور ضلع ہیڈکوارٹر اور پھر 13 مارچ کو کٹھوا ضلع ہیڈکوارٹر پر 14 کو سانبہ 15 کو ڈوڈہ 16 کوکشتواڑ 17 کو رام بن 18 کو دم 19 کو راجوری 20 کو ریاسی اور23 مارچ کو جموں ضلع ہیڈکوارٹر پر اعلیٰ تقریب کا انعقاد ہوگا ۔منکوٹیہ نے آگے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی یوم تاسیس پر لوگوں کو ڈوگرا اتحاد کے لئے بیدار کرے گی ب نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی جیسی کشمیر ادھارت پارٹیاں اور کانگریس بی جے پی جیسی مرکزی پارٹیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی قرارداد لے گی تاکہ آنے والے وقت جموں کے ساتھ کوئی اس سطح پرامتیاز نہ کر سکے ۔