لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے انہےں اےک مےمورنڈم سونپا جس مےں ان سے مطالبہ کےا گےا ہے کہ وہ جموں وکشمےر کی بی جے پی۔پی ڈی پی حکومت کو فوری طورپر برخاست کردےں کےونکہ رےاست کی موجودہ صورتحال کو قابو کرنے مےں ےہ حکومت پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے وزےر داخلہ سے درخواست کی کہ مرکزی حکومت کو کٹھوعہ مےں نابالغ لڑکی آصفہ کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر سبھی کو مل بےٹھ کر غور و خوض کرنا چاہئے اور معاملہ کی سی بی آئی سے تفتےش کرائی جانی چاہئے۔پنتھرس سپرےمو نے جموں وکشمےر خاص طورپر وادی کشمےر کی صورتحال کو خطرناک بتاےا کےونکہ وہاں آنجہانی مفتی محمد سعےد کے بےٹے اور جموں وکشمےر حکومت مےں وزےر تصدق مفتی کے زہراگلنے والے بےانات سے حالات مزےد خراب ہورہے ہےں جنہےں پارلےمنٹ اور مرکزی حکومت نظرانداز نہےں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ رےاست مےںبی جے پی ان کی بہن محبوبہ مفتی کے ساتھ مزےد کچھ دن اقتدار مےں رہتی ہے تو ےہ رےاست کے لئے بہتر نہےں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ۔پی ڈی پی کو جرم مےں شراکت داری ختم کرنی چاہئے جس کی قےمت تمام کشمےری اپنے خون سے ادا کررہے ہےں۔انہوں نے وزےر داخلہ پر زور دےا کہ اس سے پہلے کہ محبوبہ مفتی کے بھائی پوری وادی کشمےر کو آگ کے حوالے کردےں انہےں رےاست کی محبوبہ حکومت کو برخاست کرنے کا جلد از جلد فےصلہ کرنا چاہئے۔