پنتھرس سربراہ آنجہانی رام شرن ڈوگرہ کے کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے ہیرا نگر پہنچے

0
0

جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ  اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر آنجہانی رام شرن ڈوگرہ کے، جن کا گزشتہ ہفتہ جموں کے آرمی اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے ضلع کٹھوعہ(جموں وکشمیر) میں ہیرانگر پہنچے ۔  مسٹر ڈوگرہ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے اور کٹھوعہ ضلع کے تقریباًً پانچ برس تک سربراہ رہے۔ اس موقع پر جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر، ایڈوکٹ اور سابق جنرل سکریٹری ایچ سی جھلمیریا ، ریاستی سکریٹری راجندر سنگھ منجو اور دیگر پارٹی کارکن پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا