لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے اےکزےکےوٹےو آفس سکرےٹری سہدےو سنگھ کی والدہ ملام دی کے انتقال پر تعزےت کااظہار کرنے کے لئے آج ےہاں پنتھرس پارٹی کے نئی دہلی مےں واقع ہےڈکوارٹر مےں ہنگامی مےٹنگ کی گئی۔ محترمہ ملام دی کا دو ہفتہ قبل نئی دہلی کے رام منوہر لوہےا اسپتال مےں انتقال ہوگےا تھا۔ وہ69برس کی تھےں۔پنتھرس پارٹی کی تعزےتی مےٹنگ مےں محترمہ ملام دی کے کنبہ کے ساتھ تعزےت اور ہمدردی کا اظہار کےا گےا نےز ان کی روح کو سکون کے لئے دعا کی گئی۔محترمہ ملام دی کاپڑ گاوں ، ڈسٹرکٹ پوری گڑھوال، اتراکھنڈ سے تعلق رکھتی تھےں ۔ ان کے لواحقےن مےں تےن بےٹے، اےک بےٹی اور کنبہ کے دےگر لوگ شامل ہےں۔پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے تعزےتی مےٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنتھرس پارٹی کے اےکزےکےوٹےوآفس سکرےٹری کی والدہ کے افسوسناک اور اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور تعزےت کا اظہار کےا۔