تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں: وحید الرحمان پرہ
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ پلوامہ میں روئل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔فائنل میں بڈگام نے ہوپ آوٹ فٹ کرکٹ کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ اختتامی تقریب پر نو منتخب اسمبلی لیڈر وحید الرحمان پرہ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں روئل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سکائی سٹارز بڈگام اور ہوپ آوٹ فٹ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوپ آوٹ فٹ کرکٹ کلب نے 151 رنز بنائے جس میں عادل گلڈان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی اور باسط اکبر نے 20 رنز بنائے۔بولنگ میں عدنان یوسف 3 اور عارف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سکائی سٹارز بڈگام کی ٹیم نے آخری لمحات میں 1 وکٹ سے میچ جیت لیا۔بڈگام کی جانب سے ثاقب 42 اومیس 28 عدنان یوسف 14 اور شاہد شبیر نے 13 رنز بنائے عدنان یوسف اور شاہد شبیر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بڈگام میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔بعد میں عدنان یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی عادل کلڈان کو قرار دیا گیا اختتامی تقریب پر پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر اور نو منتخب اسمبلی لیڈر وحید الرحمان پرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔ میچ کے اختتام پر اسمبلی لیڈر وحید الرحمان پرہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے میچ کا لطف اٹھایا۔