افتتاحی تقریب میں وحید الرحمان پرہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
تنہا ایاز
پلوامہ ضلع پلوامہ میں ڈسڑکٹ فٹبال ایسوی ایشن کی جانب سے مہجور ناک آو?ٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب پر پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں السحر نے حمزہ فٹبال کلب کو ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے ناک آو?ٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈسڑکٹ فٹبال ایسوی ایشن نے کیا ہے جس میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ حمزہ فٹبال کلب اور السحر کے درمیان کھیلا گیا جو السحر نے 2:0 گول سے جیت لیا۔ٹیم کی جانب سے جاوید 3، فصیل اور مہران نے ایک ایک گول کیا۔جاوید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ افتتاحی تقریب پر ڈسڑکٹ فٹبال ایسوی ایشن کے پریزیڈنٹ محمد مدثر کے علاوہ کھیل شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ وادی کے معروف فٹبال کوچ علی محمد کی نگرانی میں کھیلا جا رہا ہے