سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
سری نگر نشین فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے پلوامہ کے پنزو اور گمراج علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے 2 پستول اور دیگر جنگی سامان جیسا سٹور بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج گرفتار شدگان کی مشترکہ طور پر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔