پلوامہ حملے کی سازش میں ملوث جیش محمد کا مشتبہ جنگجوگرفتار

0
0

یو این آئی
نئی دہلی،//دہلی پولس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کے ماسٹر مائنڈ مدثرخان کے ساتھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسپیشل سیل کے پولس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کی دیر رات مشتبہ جنگجو کو لاجپت نگر سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت سجاد خان (27) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہے ۔ قومی تفتیشی ایجنسی میں اس کے خلاف کئی معاملے درج ہیں ، جن وہ مطلوب ہے ۔ مسٹر کشواہا نے بتایا کہ سجاد خان پلوامہ حملے کی سازش رچنے والے مدثر خان کا ساتھی ہے ۔ اسے دہلی میں جیش محمد کا سلیپر سیل بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ مدثر حال ہی میں جموں و کشمیر پولس کے ساتھ مڈبھیڑمیں مارا گیا تھا۔یو این آئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا