پلوامہ اور پکھر پورہ میں پچھلے تین دنوں سے رہائشی علاقوںمیں سیکورٹی فورسز کی موجودگی سے لوگ پریشان معمول کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی لے رہے ہیں/دفاعی ذرائع

0
0

یوپی آئی
سرینگرپلوامہ اور پکھر پورہ میں پچھلے تین دنوں سے رات کی تاریکی میں رہائشی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پکھر پورہ اور موہن پورہ گاﺅں میں پچھلے تین دنوں سے سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پلوامہ اور پکھرپورہ میں پچھلے تین دنوں سے درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی علاقوںمیں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ گھروںمیں سہم کر رہ جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ اور پکھر پورہ میں پچھلے تین دنوں سے سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پکھر پورہ اور موہن پورہ کے گاﺅںمیں فوج کی موجودگی سے لوگ گھروںمیں سہم کر رہ جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گھر گھر تلاشی لینے میں کوئی حرج نہیں تاہم غیر ضروری طورپر گاﺅں میں پہرے بٹھانے سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور نماز مغرب کے بعد ہی سڑکیں سنسان اور بازار ویران پڑتے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کے بعد ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پلوامہ اور پکھر پورہ میں پچھلے کئی روز سے گھر گھر تلاشی لی جس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔ دفاعی ذرائع نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز کو تعاون فراہم کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا