پلاں والا اکھنور میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

کیمپ سے سو سے زائد دیہاتی مستفید ہوئے،مفت ادویات بھی تقسیم کیں
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍آرمی اور بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن نے پلاں والا میں سرحدی علاقے کے دیہاتوں کو انتہائی ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد پلاں والا میں کیا گیا تھا اور اس میں چھ ماہرین اور دیگر طبی عملے سمیت ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے شرکت کی۔ وہیںماہرین امراض نسواں، آرتھوپیڈک، اطفال، ماہر امراض جلد اور معالجین سمیت متعدد ماہرین نے سرحدی دیہاتوں کو طبی دیکھ بھال فراہم کی۔تاہم طبی پیشہ ور افراد نے مختلف صحت کے موضوعات جیسے حفظان صحت، غذائیت اور بیماریوں سے بچاؤ پر تعلیم بھی فراہم کی جبکہ مختلف حکومتی اقدامات جیسے مشن اندرا دھنش، جنانی سرکشا یوجنا، آیوشمان بھارت یوجنا اور قومی صحت مشن کے بارے میں بیداری پھیلائی ۔
واضح رہے میڈیکل کیمپ کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں اس خلا کو دور کرنا اور ضرورت مندوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی مفت تقسیم کرنا تھا۔ وہیںخواتین کی صحت اور محفوظ زچگی بھی کیمپ کے مرکزی موضوعات تھے۔ اس کیمپ سے سو سے زائد دیہاتی مستفید ہوئے۔یاد رہے آرمی اور بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن سرحدی علاقوں میں کمیونٹیز کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا