اساتذہ کے وفد نے انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا
عمران شفیع
تھانہ منڈی //گذشتہ روز پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی منظور احمد گنائی پر بہروٹ کے مقام پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ،اسی ضمن میں اسکول کے تمام عملے نے انتظامیہ ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او تھنہ منڈی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا کہ ایسے شر عناصر پر فوری طور پر نکیل کسی جائے اور فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ نے وفد کو یقین دلایا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ اس قانون کے مطابق کڑی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر تھنہ منڈی کی مختلف ملی وسماجی تنظیموں نے جنمیں ہمدرد فاونڈیشن کے صدر محمد رفیع خان کے علاوہ بیوپار منڈل، سول سوسائٹی، فلاح ملت ٹرسٹ، نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔