پریم چوپڑا کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

0
0

یو این این

ممبئی//بالی وڈ کے معروف اداکار پریم چوپڑا کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ماضی کے معروف اداکار پریم چوپڑا کو 25ویں سالانہ بھارت نرمن ایوارڈ تقریب میںلیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ثقافتی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو وہ ہمیشہ معیاری ہوتا ہے، یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جس پر مجھے حیرانگی ہے، کاسٹ، مذہب اور عقائد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمارا مقصد لوگوں کو تفریح اور خوشیاں فراہم کرنا ہے چاہے ہمارا تعلق سٹیج، فلم،یا انٹرٹینمنٹ کی کسی دوسری قسم سے ہی کیوں نہ ہو،زیادہ سے زیادہ محبت دو اور زیادہ سے زیادہ محبت حاصل کرو۔واضح رہے کہ پریم چوپڑا کا کیریئر 6دہائیوں کے طویل عرصے پر محیط ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا