پریس کونسل آف انڈیا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد 7دسمبر کو کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں

0
0

دورے کے دوران مقامی صحافیوں سے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوگا /پی سی آئی

سرینگر17 نومبر//یو پی آئی // پریس کونسل آف انڈیا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد 7دسمبر کے روز جموںوکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس دوران وہ حالات کا جائزہ لیں گے۔ کونسل کے چیرمین نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس دوران مقامی صحافیوں سے گفت وشنید کرئینگے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد 7دسمبر سے جموںوکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ پی سی آئی کے چیرمین ’’سی کے پرساد ‘‘ نے کہاکہ کونسل کا وفدجموںوکشمیر کے دورے پر 7دسمبر کو آرہا ہے جس دوران وہ مقامی صحافیوں سے گفت وشنید کرئینگے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے صحافیوں سے بھی بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھسین نے عدالتِ عظمیٰ میں درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ اگست کے بعد سے وادی کشمیر میں صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ امتناعی احکامات نافذ کرنے کے باعث مقامی صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ پی سی آئی نے بھی عدالتِ عظمیٰ میں پٹیشن دائر کی تاہم اس پر پریس کونسل آف انڈیا کے کئی ممبران نے سوالات اُٹھائے تھے جس کے بعد کونسل نے ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہاں پر صحافیوں کے ساتھ موجودہ حالات کے بارے میں بات چیت کی جاسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا