پریس کلب تھنہ منڈی نے لال سنگھ کے بیان کی مذمت کی

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی // پریس کلب تھنہ منڈی نے سابق وزیر چوہدری لال سنگھ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پریس کلب تھنہ منڈی نے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کارکن چوہدری لعل سنگھ نے وادی کے میڈیا کے خلاف بیان بازی کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی۔اس ضمن میںپریس کلب کا کہنا ہے کہ صحافت جمہوریت کا چھوتھا ستون ہے۔جسکے خلاف. بیان بازی کر کے جمہوریت کی بقا کو تار تار کرنے کے کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لال سنگھ ریاست جموں کشمیر کی سالمیت کے لئے ایک خطرہ ہیں۔ انہوں نے کٹھوعہ کی آٹھ سالی معصوم کی آبروریزی اور قتل ملوث قاتلوں کی پشت پناہی کی۔ اسکے بعد ریاست کی خاتون لیڈر، اور سابق وزیر اعلی کے خلاف توہین آمیز کلام کی اور اب چوہدری لال سنگھ نے میڈیا کے خلاف بیان بازی کر کے اپنی ذہنی کیفیت کا اندازہ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ایسے شخص کا سوشل بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسے بیانات سے اجتناب کرے۔ پریس کلب تھنہ منڈی نے وادی کشمیر سے نکلنے والے انگریزی اخبار رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلی مرحوم شجاعت بخاری کے قتل کی پر زورالفاظ مذمت کی اور دعاءکی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا