ناظم علی خان
مینڈھر//آل انڈین نیشنل کانگریس کی ایک میٹنگ زیر صدارت محمد رزاق خان، پرویز ریٹائرڈ لیکچرر دھارگلون منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شمولیت اختیار کی اس موقعہ پر میٹنگ میں آئے ہوئے لوگوں نے کانگریس ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کانگریس اعلی کمان کے نہائت ہی شکر گزار ہیں جنھوں نے خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا اس موقعہ پر تمام کارکنان نے پروین سرور خان کا والہانہ استقبال کیا اور کانگریس پارٹی کے حق میں زوردار نعرے بازی کی پروین سرورخان جوں ہی ڈاک بنگلہ مینڈھر پہنچی تو بڑی تعداد میں پہلے سے ہی موجود لوگوں نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی اور پارٹی ہائی کمان کاشکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے ایک خاتون کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا ممبر بنا کر لوگوں کی خدمت کرنے کا موقعہ دیا۔اس موقعہ پرخطاب کرنے والوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی ،محترمہ سونیا گاندھی ، غلام نبی آزاد اور ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروین سرور خان کو مبارک باد پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل پروین سرور خان ریاستی سکریٹری کے عہدے پر تعینات تھی جنھوں نے زمینی سطح پر کانگریس پارٹی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا جس کا صلاان کو کانگریس ہائی کمان نے دیا۔اس دوران میٹنگ میں موجود لوگ کانگریس اعلی کمان کے حق میں نعرے بازی کرتے ر ہے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میں علی داد گوہلد،نمبردار فاروق بالاکوٹ،حاجی محمد اکرم خان مینڈھر ،حاجی نظیم احمد خان گورسائی،حاجی ظہیر احمد خان،راجا یعقوب خان بلنوئی،آفتاب خان ڈھرانہ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر تحصیل کے اندر بجلی،پانی اور سڑکوں کی نہائت ہی خستہ حالت ہے جبکہ زیادہ تر لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انھوں نے کہا کہ سرحدی علاقہ میں فائرنگ اور گولہ باری رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس سے لوگوں کا بھاری نقصان ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اب کانگریس اعلی کمان سے بات کرکے فائرنگ اور گولہ باری کو بند کروانے کی سفارش کریں تاکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں حکومتیں آپس میں بات چیت کرکے فائرنگ کا سلسلہ بند کریں تاکہ لوگوں کا نقصان نہ ہو ا س موقعہ پر پروین سرور خان نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی نہائت ہی شکرگزار ہوں جنھوں میں میرا والہانہ استقبال کیا مجھے اتنا یقین نہیں تھا کہ آپ لوگ میرے لئے اپنا قیمتی وقت ضائع کرکے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں آ کر میرا استقبال کرو گئے۔اس موقع پر انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں آپ کے تمام مسائل حل کروانے کی کوشش کروں گی۔انھوں نے اس موقعہ پر کانگریس اعلی کمان کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا۔ انھوں نے آئے ہوئے تمام لوگوں کو کہا کہ آپ کانگریس پارٹی کے لئے زمین سطح پر دن رات کام کریں تاکہ پارٹی مضبوط ہو۔انھوں نے ریاست کے بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔اس موقعہ پر نظامت کے فرائض راجا وسیم خان نے انجام دئیے۔