پرویز مشرف آ ل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے مستعفی

0
0

اسلام آبادپاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سابق صدر کے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کو جماعت کا نیا سربراہ جبکہ مہرین آدم کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔ڈان نیوزکے مطابق پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے نااہلی کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا۔پارٹی کے نئے سربراہ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف، 18 جون کو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ان کے مستعفی ہونے کے بعد 20 جون کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اے پی ایم ایل کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا