ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل ،کہا بقایا تنخواہوں کی واگزاری کی جائے
شلپا ٹھاکر
جموںپروونشل الیکٹریکل امپلائز ﺅنین کی جانب سے چیف انجینئر ای ایم اینڈ آر ای شاخ کنال روڈ جموں کے آفس کمپلکس پر پی سی شرما صوبائی صدر کی قیادت میں زور دار احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر3405ملازمین کی بقایا تنخواہوں کی واگزاری کیلئے بڑی تعداد میں نیڈ بیسڈ ، کیجول ورکر اور محکمہ بجلی کے ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں پی سی شرما نے مظاہرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ساٹھ ہزار ڈیلی ویجروں کی مستقلی کا اعلان کیا جس میں نیڈ بیسڈ ورکر بھی شامل ہیں لیکن محکمہ بجلی میں اپنی خدمات انجام دے رہے نیڈ بیسڈ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے کچھ نہ کیا گیا ۔مظاہرین نے زور دار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیڈ بیسڈ ملازمین کی تنخواہوں کا پورا بجٹ تیار کیا جائے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تنخواہوں کی واگزاری نہ کی گئی تو احتجاج جاری رہے گا ۔اس موقع پر پون کمار،درشن ورما، وی پی بھشن، اجیت سنگھ ،اشوانی شرما ،سمپورن چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مطاہرین نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے ملازمین کی تنخواہوں کی واگزاری کیلئے خصوصی مداخلت کی اپیل کی۔