پروفیسر جے پی سنگھ جوریل نے بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر کا عہدہ سنبھالا

0
0

بھدرواہ کیمپس کی ترقی کے لیے اجتماعی عزم کو فروغ دینے،ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍جموں یونیورسٹی کے شعبہ شماریات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جے پی سنگھ جوریل نے آج بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے اور پروفیسر راہل گپتا کو الوداع کیا ہے جنہوں نے تین سال سے زیادہ عرصہ تک کیمپس کی تندہی سے خدمات انجام دیں۔واضح رہے پروفیسر راہل گپتا نے اپنے دور میں بھدرواہ کیمپس کی ترقی میں اہم شراکت کی۔ وہیںبھدرواہ کیمپس کے عملہ نے ان کی سرشار خدمات کے لیے اظہار تشکر کیا۔جموں یونیورسٹی کے سرکاری حکم نامے نے پروفیسر راہل گپتا کو اضافی چارج سے فارغ کرتے ہوئے پروفیسر جے پی سنگھ جورل کو بھدرواہ کا نیا ریکٹر مقرر کیا ہے۔یاد رہے پروفیسر جورل اپنے ساتھ انتظامیہ کا بہت بڑا تجربہ لے کر آئے ہیں، وہ پانچ سال سے زائد عرصے تک شعبہ شماریات کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہیںچارج سنبھالنے کے بعد، پروفیسر جے پی سنگھ جوریل نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ مشغول ہو کر اپنے متاثر کن الفاظ سے انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ بھدرواہ کیمپس کی ترقی کے لیے اجتماعی عزم کو فروغ دیتے ہوئے ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں۔پروفیسر جوریل کا ایک مضبوط تعلیمی پس منظر ہے، جس نے جموں یونیورسٹی، ڈاکٹر وائی ایس پرمار یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری، سولن، ایچ پی، پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ، آگرہ یونیورسٹی (آگرہ کالج) اور یوپی حکومت کے اداروں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پچیس پی ایچ ڈی کی نگرانی کی ہے۔ اور ایم فل کے طالب علموں نے تقریباً 100 تحقیقی مقالے معروف جرائد میں شائع کیے، کتابی ابواب تصنیف کیے، اور بین الاقوامی/قومی کانفرنسوں میں پیش کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا