پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل، جموں و کشمیر، جموں کے دفتر کے احاطے میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا

0
0

آڈٹ، اے اینڈ ای اور آر ٹی آئی، سول سوسائٹی اور دفاعی افواج کے تقریباً 75 عطیہ دہندگان نے خون کا عطیہ دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آڈٹ دیوس (19-24 نومبر 2023) کے جاری ہفتہ طویل پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل، جموں و کشمیر، جموں کے دفتر کے احاطے میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔وہیں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج آشوتوش گپتا، جموں نے کیا جہاں ایچ او ڈی بلڈ بینک، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر مینا سدھو، ایڈمنسٹریٹو آفیسر اشونی کھجوریا جی ایم سی، جموں و دیگران موجود تھے ۔اس موقع پر آڈٹ، اے اینڈ ای اور آر ٹی آئی، سول سوسائٹی اور دفاعی افواج کے تقریباً 75 عطیہ دہندگان نے خون کا عطیہ دیا۔ تاہم جی ایم سی کو بلڈ سپورٹ فراہم کرنا اچھا اشارہ تھا جو پورے خطے میں خاص طور پر کینسر، تھیلیسیمیا اور ٹراما کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وہیں پرنسپل جی ایم سی، ڈاکٹر گپتا نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایسے شاندار فلاحی کام کے لیے سی اے جی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اس عطیہ کیمپ کے انعقاد پر دفتر کی تعریف کی اور خون کے عطیہ کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس طرح کے کیمپ دیگر محکموں کو بھی منعقد کرنے چاہئیں۔ اس موقع پرڈاکٹر مینا، ایچ او ڈی بلڈ بنک، جے ایم سی جموں نے خون کے عطیہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خون کا ایک قطرہ4 زندگیاں بچا سکتا ہے۔اس موقع پررویندر سنگھ، سینئر ڈی اے جی نے ہفتہ کی مختلف تقریبات کا اہتمام کرکے سول سوسائٹی کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے سی اے جی کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر میں ہمارے ہیڈ آفس کی طرف سے ایک متوازی عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔دریںا ثناء بلڈ ڈونیشن کیمپ کے بعد پینٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میں تنظیم کے ملازمین کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا