پرشانت گوئل نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کی قیادت کی

0
0

لازوال ڈیسک

ریاسی ؍؍پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پرشانت گوئل نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ملک گیر مہم جس کا مقصد بیداری پھیلانا اور مختلف فلیگ شپ سرکاری اسکیموں کی سنترپتی کو یقینی بنانا ہے ،جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا ۔ مقامی ثقافت کا ایک متحرک مظاہرہ جس میں باصلاحیت مقامی فنکاروں کے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ کارروائی میں ایک تال میل کا اضافہ کیا گیا ۔ شروع میں پرنسپل سیکرٹری نے آئی ای سی وین کا افتتاح کیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ریکارڈ شدہ پیغام موقع پر موجود لوگوں تک پہنچایا گیا ۔ اس موقع پر وکست بھارت کیلئے اجتماعی عہد لینے کیلئے کمیونٹیز اور طلباء اکٹھے ہوئے جو ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کی علامت ہے ۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائیر سکینڈری سکول ریاسی اور سنگم تھیٹر گروپ کی طرف سے نکڑ ناٹک نے اپنی دلکش کارکردگی پیش کی ۔ عوامی بیداری کو بڑھانے اور کمیونٹی کی شمولیت کو آسان بنانے کیلئے زراعت ، باغبانی ، صحت ، حیوانات ، ہینڈ لوم اور دستکاری سمیت مختلف سرکاری محکموں نے اپنی اپنی اسکیموں کی نمائش کیلئے معلوماتی اسٹالز قائم کئے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ نمائش نے ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور بیداری کے ذریعے برادریوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ۔ پرشانت گوئل نے ان اقدامات کی کامیابی میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا ۔ ’ میری کہانی میری زبانی ‘ سیگمنٹ خاص طور پر متاثر کُن تھا جس میں فائدہ اٹھانے والوں کی طرف سے اپنی کامیابی کی کہانیاں پیش کی گئیں ۔ ان کہانیوں میں حکومت کے فلاحی پروگراموں سے ہونے والے ٹھوس فوائد اور مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے شرکاء کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے بیداری پیدا کرنے ، جامع ترقی کیلئے خلاء کو ختم کرنے اور سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے میں وی بی ایس وائی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے صنعتوں اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ سہولت مرکز کا افتتاح کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا