پران-پرتیشٹھا کی تقریب

0
0

مرکزی حکومت کے دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ایودھیا میں 22 جنوری کو نو تعمیر شدہ رام جنم بھومی مندر میں رام للا پران-پرتیشٹھا کی تقریب کے موقع پر مرکزی حکومت کے دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی رہے گی۔عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے ذریعہ جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق ایودھیا میں پران-پرتیشٹھا تقریب کے موقع پر مرکزی حکومت کے تمام دفاتر اور مرکزی حکومت کے ادارے صبح 9.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک بند رہیں گے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اطلاع تمام متعلقہ محکموں اور دفاتر کو بھیج دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا