اجے کمار گپتا 189 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جب کہ ست پال مانسوترا جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، جموں کے انتخابات آج امر سنگھ کلب، جموں میں منعقد ہوئے۔ وہیںانتخابی عمل میں 10 اضلاع کے نمائندوں نے حصہ لیا۔تاہم ہر ضلع سے 25 ممبران نے اس عمل میں حصہ لیا اور کل 197 ووٹ ڈالے گئے۔ دریں اثناء پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں کے لیے 10 امیدوار میدان میں تھے۔ اس موقع پرکمل گپتا نے نتائج کا اعلان کیا۔ وہیںاجے کمار گپتا 189 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جب کہ ست پال مانسوترا کو 152 ووٹ ملے اور جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے اور ٹریزرر کے عہدے پر سنجیو لوتھرا کو 176 ووٹ ملے۔اس دوران الیکشن کمشنر دیپک ہانڈا اور لال چند گنڈوترا نے امیدواروں کا ووٹرز سے تعارف کرایا۔وہیں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اجے کمار گپتا نے نتیجہ کے بعد اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران مل کر کام کریں گے اور مختلف علاقوں کے نمائندے ہونے کے باوجود ہمارے مقاصد اور خواہشات ایک ہیں اور ہم کوشش کریں گے۔