پرائمری ہیلتھ سنٹر لورن : محکمہ صحت کو ائینہ دیکھنے کی ضرورت

0
0

سپیشل بجلی لائین اور چار دیواری کا مطالبہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے یہاں بجلی کی سپیشل لائین نہ ہونے سے تشویش کا اظہار کیا۔ وہیں پر اس سب سینٹرکا مین گیٹ اور چار دیواری کی عدم دستیابی کو لیکر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ لوگوں کا کہناتھاکہ بلاک لورن کی گیارہ پنچائتوں کی بیس پچیس ہزار سے زائد آابادہ کا انحصار اس سب سنٹر پر ہے۔ جس میں اگر چہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی قلت بھی ایک معمہ ہے۔لیکن افسوس کہ اس سب سنٹر کو نہ ہی چاردیواری ہے۔اور نہ ہی مین گیٹ ہے۔ کس کی وجہ سے یہاں ہسپتال کے بیچوں بیچ عوام کا راستہ بھی ہے۔اور یہاں کتے اور دیگر جانور بھی اندر اجاتے ہیں۔ یہاں تک کہ مین گیٹ بھی نہیں ہے۔ جبکہ اس ہسپتال میں بجلی کا نظام بھی مکمل عدم توجہی کا شکار ہے۔ سماجی کارکن عبدلجبار نے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں اپنے علاج ومعالجہ کے لئے دوردراز علاقوں سے مریض اتے ہیں۔ جہاں پر جگہ کی قلت اور ڈاکٹروں کی بھی قلت ہے۔لیکن یہاں بجلی کا نظام نہایت خستہ حال ہے۔ کئی بار ضلع وتحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی کے نوٹس میں اس معاملہ کو لایاگیا۔کہ یہاں ایک بجلی کی سپیشل لائین دی جائے۔ اور ہسپتال کے ساتھ الگ ٹرانسفارمر نصب کیاجائے۔ تاکہ ہسپتال میں بروقت بجلی کی سہولیات فراہم ہوسکے۔ اب جبکہ ایکسرے مشین بھی نصب کی جارہی ہے۔ لیکن اگر یہاں سپیشل بجلی لائین نہیں ہو گی تو ایکسرے کرنے میں بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ ان کے علاوہ سماجی کارکن حافظ قاسم نے بتایاکہ اگر چہ ڈی ڈی سی ممبر چوہدری ریاض نے اس بارے میں بجلی لائین دینے کا عہد کیاہے۔تاہم اس لائن کے دینے میں تاخیر نہ کی جائے۔بلکہ اس معاملہ کو اولین ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے معاملہ اٹھاکر حل کروایاجائے۔ اور یہاں پر بجلی کی سپیشل لائین کا بندوبست کیا جائے۔ اور ساتھ میں اس ہسپتال کو مین گیٹ کے اور چاری دیواری لگاکر ہسپتال کی عمارت کو تحفظ فراہم کیاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا