پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ

0
0

ایک لاکھ کے قریب آبادی کے لیے پرامری سب سنٹر نا کافی
محمد بشارت
کوٹرنکہ؍؍ ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کے بدھل پرائمری ہیلتھ سب سنٹر کا درجہ بڑھانے کی مانگ تیز ہوتی جا رہی ہے وہیں بھاجپا یوتھ ونگ کے میڈیا کے ترجمان منظور نائیک نے ایل جی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سال دوہزار 17 اٹھارہ میں سابقہ وزیر صحت بالی بھگت نے بدھل پرائمری ہیلتھ سنٹر کا درجہ بڑھا کر کمینوٹی ہیلتھ سنٹر کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1970 میں پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تا ہم 52 سالوں کے بعد بھی سب سنٹر بدھل کا درجہ نہیں بڑھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کے قریب آبادی کا دارومدار اسی سب سنٹر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی بات یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے سب سنٹر بدھل کی حالت زار کو بہتر بنانے یا پھر اسکا درجہ بڑھانے کی طرف کوی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے علاقہ کے لوگ بہتر خدمات مہیا نہ ہوسکی ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد پرائمری ہیلتھ سب سنٹر بدھل کا درجہ بڑھا کر اسکے ۔کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بنایا جاے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا